بھارت

قتل کے الزامات درست ثابت ہوئے تو کینیڈا کے لئے باعث تشویش ہوگا

 

Canada's Defence Minister Bill Blairٹورنٹو25ستمبر(کے ایم ایس) کینیڈا کے وزیر دفاع بل بلیئر نے کہا ہے کہ اگرسکھ رہنما کے قتل کے حوالے سے بھارت پر الزامات درست ثابت ہوئے تویہ ہمارے لئے شدید تشویش کا باعث ہوگاکیونکہ کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین شہری کے قتل سے ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے تھے کہ یہ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات کے حوالے سے ایک چیلنجنگ مسئلہ ہو سکتا ہے اورایسا ہی ثابت ہوا ہے۔بلیئر نے کہا کہ جب تک الزامات کی تحقیقات جاری ہے، کینیڈا ان شراکت داریوں کا پیچھا کرتا رہے گا۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ تعلقات کواہم قراردیتے ہوئے کہاہماری یہ بھی ذمہ داری ہے کہ ہم قانون کا دفاع کریں، اپنے شہریوں کا دفاع کریں اور ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنائیں کہ مکمل تحقیقات کرکے سچ تک پہنچیں۔کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا میں 18جون کو خالصتانی رہنما 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ممکنہ ملوث ہونے کے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دھماکہ خیز الزامات کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی پیداہو گئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button