ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے عالمی سطح پر ہونے والی بھارتی ریاستی دہشت گردی بے نقاب کر دی ہے
اسلام آباد : بھارتی بدنام زمانہ انٹیلی جنس ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ (را) کے ہاتھوں کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے حالیہ قتل نے عالمی سطح پرجاری بھارتی ریاستی دہشت گردی بے نقاب کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے آج جاری کی گئی یک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے نومبر 1962 میں اسٹیبلشمنٹ 22 نامی اسپیشل فرنٹیئر فورس کا قیام عمل میں لایا جو بنیادی طور پر بھارت میں آباد تبتی مہاجرین پر مشتمل ہے۔ یہ فورس ایک اور چین بھارت جنگ کی صورت میںخفیہ کارروائیوں کے لیے تربیت دی گئی تھی۔ اس فور س کی مشرقی لداخ میں چین کی سرحد سے متصل علاقوں میںتعیناتی کی اطلاعات ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے دوسرے ممالک کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں خفیہ کارروائیاں کیں۔ 9 جون 2015 کو بھارتی فوج سرحد پار کر کے میانمار میں داخل ہوئی اور ناگا آزادی پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ 2009 میں بھارت نے نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش میں بھی مطلوب بھارتی عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے کارروائیاں کی تھیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ را کی جانب سے کشمیر اور خالصتان کی آزادی کی تحریکوں کے رہنماو¿ں کو ختم کرنے کے لیے مختلف ممالک میں اسی طرح کے آپریشن کیے گئے ہیں۔ کچھ سرکردہ کشمیری رہنما ﺅںجیسے ریاض کشمیری، بشیر احمد اور سید خالد رضا کو اس سال پاکستان میں را کے ایجنٹوں نے قتل کر دیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے برٹش کولمبیا صوبے کے شہر سرے میں ہردیپ سنگھ نجر کا حالیہ قتل دوسرے ممالک میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی تازہ ترین مثال ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں تصدیق کی کہ کینیڈین حکومت کے پاس نجار کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے مصدقہ شواہد موجود ہیں۔
خالصتانی رہنما رپودمن سنگھ ملک کو بھی 15 جون 2022 کو سرے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ پرمجیت سنگھ پنجوار کو مئی 2023 میں لاہور میں قتل کیا گیا تھا۔ اوتار سنگھ کھنڈا برطانیہ میں پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ کھنڈا کو جون 2023 میں زہر دیا گیا تھا۔ لاہور میں جوہر ٹاو¿ن دھماکے کی منصوبہ بندی بھی ‘را’ کے ایجنٹوں نے کی تھی جس کی خفیہ ایجنسیوں نے پہلے ہی تصدیق کر دی تھی۔ یہ تمام قتل و غارت اور دنیا بھر میں دہشت گردی کی کارروائیاں دفاعی جارحیت کے ڈوول نظریے سے منسلک ہیں، جس کا تصور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے دیا تھا۔کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو اس حقیقت کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ؓبھارت ایک دہشت گرد ملک بن چکا ہے لہذا عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ دنیا بھر میں دہشت گردانہ کارروائیوں پر مودی حکومت کا محاسبہ کرے۔