بھارت

بھارتی حکومت نے صدر اردوان کو نئی دلی کی جامع مسجد کے امام سے ملاقات سے روک دیا

نئی دلی:
ترک صدر رجب طیب اردوان بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں گروپ بیس کے حالیہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے دوران نئی دلی کی جامع مسجد جانا چاہتے تھے تاہم بھارتی حکومت نے میڈیا کوریج اورشاہی امام سے ملاقات سے روکنے کیلئے انہیں جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی ۔
بھارتی میڈیا کی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہG-20اجلاس کے لیے جامع مسجد میں چراغاں کیاگیا تھا لیکن بھارتی حکومت نے اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے سربراہان حکومت کو جامع مسجد کادورہ کرنے اور شاہی امام سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ۔ بھارتی میڈیاکے مطابق اجلاس میں شریک گروپ بیس کے رکن ممالک کے سربراہ جامع مسجد میں شاہی اما م کے ساتھ تصاویر کھنچوا کر اپنے ملک کے مسلمانوں کو خوش کرناچاہتے تھے اسی لئے انہیں جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔میڈیا کے مطابق گروپ کے بعض چھوٹے ممالک کے سربراہان نے ہی جامع مسجد میں شاہی امام سے ملاقات کی۔بھارت اور ترکیہ کے درمیان تعلقات گزشتہ برسوں سے کشیدہ ہیں جس کی بنیادی وجہ اقوام متحدہ اور او آئی سی جیسے عالمی فورمز پر تنازعہ کشمیر پر ترکیہ کی طرف سے پاکستان کے موقف کی مسلسل حمایت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button