بھارت

اترا کھنڈ : آر ایس ایس نے مدارس کے نصاب تعلیم میں رامائن کو شامل کردیا

 

waqaf board

نئی دلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں وقف بورڈ سے وابستہ مدارس کے نصاب میں ہندوئوں کی مذہبی کتاب رامائن کوشامل کر دیا گیاہے ،جس میں ہندوئوں کے بھگوان رام، سیتا اور ہنومان کی زندگیوں کو بیان کیاگیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نصاب میں یہ تبدیلی ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ کی طر ف سے ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اس کی سیاسی شاخ بھارتیہ جنتا پارٹی بھارت میں برسراقتدار ہے۔رامائن کو متعارف کرانے کا اقدام تعلیمی اداروں کو اپنے نظریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی آر ایس ایس کی کوششوں کا حصہ ہے ۔ وقف بورڈپر جو اسلامی مذہبی املاک کے انتظام کا ذمہ دار ہے، اپنی ثقافتی اور مذہبی شناخت کے آر ایس ایس کے وژن سے ہم آہنگ کرنے کیلئے دبائو ڈالا جارہاہے ۔ وقف بورڈ پر یہ دبائو خاص طورپر ان ریاستوں میں ڈالا جارہا ہے جہاں بی جے پی کی حکومتیں قائم ہیں ۔آر ایس ایس کے زیر اثر دہرادون، ہریدوار، نینی تال، اور ادھم سنگھ نگر اضلاع میں واقع منتخب مدارس میں نصاب کو از سرنو ترتیب دینے کا منصوبہ بنایاگیا ہے ۔ نئی ہدایات کا مقصد ایک مخصوص بیانیہ کو نافذ کرنا ہے جو ثقافتی اور مذہبی شناخت کے آر ایس ایس کے وژن سے ہم آہنگ ہو۔آر ایس ایس نے جو اپنے قوم پرست اور ہندوتوا نظریات کے لیے مشہور ہے، ان مدارس کے نصاب تعلیم میں ہندو مذہب کی تعلیمات شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔آرایس ایس مدارس کے نصاب تعلیم میں مخصوص تاریخی تناظر اور ثقافتی بیانیے کو شامل کرنے پر زور دے رہی ہے جبکہ وقف بورڈ کے مقرر کردہ اصل تعلیمی اہداف کو پس پشت ڈال دیاگیا ہے ۔آر ایس ایس کے اس اقدام سے بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی اور تعلیمی اداروں کی آزادی پر ممکنہ اثرات کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button