ہوشیار پور : مسلح افراد کے حملے میں دلت لیڈر قتل
ہوشیار پور:
بھارتی ریاست پنجاب میں تین مسلح افراد نے ایک دلت لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ریاست کے علاقے ڈڈیانہ ہوشیار پور میں ٹانڈہ روڈ پر دلت لیڈر سندیپ سنگھ جو کہ سرپنچ بھی تھاکو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔حملہ آوروں نے نقاب چڑھارکھے تھے اورانہوں نے انتہائی قریب سے گولی مارنے سے پہلے سرپنچ سے مصافحہ بھی کیاتھا۔سندیپ سنگھ ایک دلت لیڈرتھا ۔دلت برادری نے خبردار کیاہے کہ اگر سندیپ کے قاتلوں کو فوری طورپرگرفتار نہیں کیاگیا تو وہ اس کے خلاف زبردست احتجاجی مہم چلائیں گے ۔سرپنچ قتل کے بعد بہوجن سماج پارٹی کے کارکنوں نے قصبے میں احتجاج کرتے ہوئے دکانوں کو بند کرادیا۔
ادھر ، تشدد کے ایک اور واقعے پرپنجاب کے شہرپٹیالہ کے علاقے سنور میں تین نقاب پوش افراد نے دکاندار پر تیزاب پھینک دیا۔حملہ آوروں نے دکاندار نکھل پر اس وقت تیزاب پھینکا جب وہ اپنی دکان کھول رہا تھا۔ تیزاب سے نکھل کا چہرہ اور بازوبری طرح جھلس گئے ہیں ۔