بھارت

منی پور: مظاہرین کا وزیر اعلیٰ کے آبائی گھر پر دھاوا ،فورسز نے حملہ ناکام بنایا

952fa300-27c8-435a-b01d-98f4503d4ff3امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے دارلحکومت امپھال میں مظاہرین نے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کے آبائی گھر پر حملہ دھاوابولا تاہم وہاں تعینات بھارتی فورسز نے حملے کو ناکام بنادیا ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہجوم نے سیکورٹی کے سخت اقدامات کے باوجود جمعرات کی شب امپھال کے نواحی علاقے میں واقع وزیر اعلیٰ کے آبائی گھر پر حملہ کیا جو خالی تھا۔ علاقے میں تعینات بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کی۔خیال رہے کہ این بیرین سنگھ دارلحکومت امپھال کے وسط میں ایک الگ محفوظ سرکاری رہائش گاہ میں رہائش پذیر ہیں۔ایک پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایاکے امپھال کے علاقے ہنگانگ میں وزیر اعلیٰ کے آبائی گھر پر حملے کی کوشش کی گئی تھی ۔تاہم وہاں تعینات بھارتی فورسز نے ہجوم کو گھر سے تقریبا 100-150 میٹر دور روک دیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ کا یہ آبائی مکان خالی تھا اور وہاں کوئی رہائش پذیر نہیں تھا تاہم اس کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ مظاہرین کے دو گروپوں نے مختلف اطراف سے وزیراعلیٰ کے آبائی گھر پر حملے کی کوشش کی تاہم انہیں روک دیاگیا۔ریپڈ ایکشن فورس اور ریاستی پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی اورہوئی فائرنگ کی جبکہ پورے علاقے کی بجلی بھی معطل کر دی گئی ۔بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تازہ جھڑپوں کے بعد ریاست کے دو اضلاع امپھال ایسٹ اور ویسٹ میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button