سکم: بھارتی فوج کا بھاری مقدار میں اسلحہ سیلابی پانی میں بہہ گیا، مرنے والوں کی تعداد 44ہو گئی
گنگ ٹوک:بھارتی ریاست سکم میں فوج کا بھاری مقدار میںاسلحہ اور گولہ بارود سیلابی پانی میں بہہ گیا ہے۔ سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 44تک پہنچ گئی ہے ۔ ہلاک ہونے والوںمیںکئی فوجی بھی شامل ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکم میں رواں ہفتے کے شروع میںلوناک جھیل پر بادل پھٹنے سے دریائے تیستا میں سیلاب آیا تھا۔ بھارتی فوج کا ایک کیمپ بھی اس کی لپیٹ میںآگیا تھا اور بردنگ کے علاقے میں 23 بھارتی فوجی لاپتہ ہو گئے تھے۔
انڈین ڈیفنس پی آر او، لیفٹیننٹ کرنل مہیندر راوت نے کہا کہ سکم میں شدید سیلاب کی وجہ سے کچھ فوجی سازوسامان بشمول آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد دریائے تیستا میں بہہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی ٹیموںکو اسلحہ کی تلاش کے کام پر لگا دیا گیاہے ۔
دریں اثنا سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے ۔ سکم کی ہمسائیہ ریاست مغربی بنگال سے مزید چھ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں کم از کم چار فوجیوں کی ہیں۔142افراد تاحال لاپتہ ہے۔
یا د رہے کہ جمعرات کو مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی میں ماٹر گولے کے ایک دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔ یہ ماٹر گولہ ریائے تیستا کے سیلابی پانی میں بہہ کر یہاںپہنچا تھا۔