مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری حریت رہنمائوں اورکارکنوں کی رہائی کیلئے آواز بلند کرے ، حریت کانفرنس 

 

arres

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے بھارت پردبائو بڑھائے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان اور دیگر حریت رہنمائوں بشمول ایڈوکیٹ ارشد اقبال، فاروق توحیدی، محمد سلیم زرگر، امتیاز ریشی اور محمد عاقب نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور بھارتی فوجیوں کنی طرف سے مسلسل جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کردیاگیا ہے جہاں ظالما نہ اقدامات کے ذریعے لوگوں کے بنیادی حقوق کو سلب اور آوازوںکو دبایا جارہا ہے ۔انہوں نے عالمی  برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال جاننے کیلئے اپنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیمیں مقبوضہ علاقے میں بھیجیں۔حریت رہنمائوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جیلوںمیں کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور انکی جلد رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں ۔انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع شوپیاں میں جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور ان واقعات کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین قسم قرار دیا۔حریت ترجمان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ اسرائیل کی نوآبادیاتی آبادکاری کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے مغربی علاقوں اور مقبوضہ بیت المقدس پر اپنے چھاپوں اور کریک ڈائونز ، فلسطینیوں کے قتل عام ، انہیں ان کے گھروں اور زمینوں سے زبردستی بے دخل کرنے کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button