خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے،راجہ پرویز اشرف
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغا میں کہاکہ کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ۔انہوں نے کشمیری عوام کی تمام علاقائی و عالمی فورمز پر سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا۔انہوںنے کہا کہ27 اکتوبراس اندوہناک واقعہ کی یاد دلاتا ہے جب 1947میں آج ہی کے دن بھارتی حکومت نے اپنی فوجیں کشمیر کی سر زمین پر اتار کر اس پر غاصبانہ قبضہ کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جن کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بدترین ریاستی دہشتگردی کا نشانہ جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی ہزاروں قبریں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو کشمیری عوام کیلئے قبرستان بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا انسانیت سوز مظالم کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں خواتین کی عصمت دری اور کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کرنا روزمرہ کا معمول ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کومنسوخ کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019 کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کشمیری عوام کیلئے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے کشمیری عوام نے لازوال قربانیاں پیش کیں ہیں جن کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے قائدین سید علی گیلانی، مقبول بٹ اور برہان وانی، یاسین ملک دیگر حریت رہنمائوں کی جدو جہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ان قائدین کی قربانیوںکو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کشمیر اور فلسطین میں جنگی جرائم کے مرتکب ہو رہیے ہیں اور انکے جنگی عزائم تمام دنیا کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل کیے بغیر دنیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لینے اور مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر زوردیا۔