پاکستان

عالمی برادری بھارت کو دہشت گرد ریاست قراردے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وقت آگیاہے کہ بھارت کو ایک دہشت گرد ریاست قراردیا جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ جسٹس ٹروڈو نے بھارت پر جو الزام لگایا وہ بہت سنگین ہے۔ یہ وقت ہے کہ بھارت کو دہشت گرد ریاست تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ایک ہندوتوا اسٹیٹ ہے۔سابق وزیر خارجہ نے سوال اٹھایاکہ عالمی برادری کب تک بھارت کے دہشت گردانہ اقدامات کو نظر انداز کرے گی؟انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر اور پاکستان میں تو دہشت گردی میں ملوث ہے ہی اب اس نے نیٹو کی رکن ریاست کی خود مختاری کو بھی سبوتاژ کردیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button