پاکستان

راولپنڈی :کور کمانڈر کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی

تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو شاندراخراج عقیدت پیش کیاگیا

Corps Commanderراولپنڈی:
پاک فوج نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت راولپنڈی میں منعقدہ کور کمانڈرز کانفرنس میں کیاگیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین ورزیوں کے شکار کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے شہداء شاندار خراج عقیدت بھی پیش کیاگیا۔ کانفرنس میں اسرائیل کی طر ف سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری ظلم و بربریت اور نسل کشی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ کانفرنس میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے پاکستان کے امن و استحکام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لازوال قربانیوں کوبھی شاندار زبردست خراجِ عقیدت کیا۔شرکاء کو خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے آپریشنل حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button