پاکستان

پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ 

foreign-officeاسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض افواج کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کی بھی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ علاقے میں بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے دبائو ڈالے۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال اور ترقی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ صدرمملکت نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے آزاد کشمیر کے شعبہ سیاحت کو بھرپور صلاحیت تک ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت سے سماجی و اقتصادی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر صدر مملکت کو آزاد کشمیر کا دورہ کرنے اور قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت دی۔صدر مملکت نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں سے متعلقہ واقعات کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار بھی کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button