مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: علامہ اقبال کے یوم پیدائش اور عالمی یوم اردو کے سلسلے میں کانفرنس کا انعقاد

urdu conference jammuجموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش اور عالمی یوم اردو کی مناسبت سے جموں میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی۔
کانفرنس میں بڑی تعداد میں ادیبوں، دانشوروں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے میزبان اور تحریک تحفظ اردو کے چیئرمین میر شاید سلیم نے اردو ادب سے لگائو رکھنے والوں سے اپیل کی کہ وہ از خود اردو زبان اور ادب کے تحفظ اور ترویج کا بیڑا اٹھائیں۔ انہوں نے کہا یہ نہایت افسوس کی بات ہے گزشتہ کچھ عرصہ سے ہر سطح پراردو زبان کو کمزور اور غیر متعلق بنانے کی سازشیں کی جا رہیں ہیں، جس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں عوامی سطح پر عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی اردو زبان و ادب کی تحفظ و ترویج کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کی۔ شرکا نے اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر جہاں یہ زبان گزشتہ ڈیڑھ سو برس سے بطور سرکاری زبان رائج رہی ہے ،اردو اپنا مناسب مقام اور مرتبہ حاصل نہیں کر پائی۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی گزشتہ حکومتوں نے اردو زبان کے فروغ کیلئے کوئی اہم کردار ادا نہیں کیا اوربھارت میں مودی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے اردو ادب اورزبان کو کمزور کرنے اور اسے متعلق بنانے کی کوئی کسر نہیں اٹھارکھی گئی ۔ انہوں نے کہاجو لوگ اردو کو مسلمانوں کی زبان کہتے ہیں ،وہ شاید اس زبان کی تاریخ سے آگاہ نہیں ۔انہوں نے کہا اردو زبان نے بر صغیر پاک وہند کی آزادی میں کلیدی رول ادا کیا ہے ۔ کانفرنس سے جن اہم شخصیات نے خطاب کیا ان میں پروفیسر قدوس جاوید سابق صدر شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی، ولی محمد اسیر کشتواڑی سابق ڈائریکٹر جنرل اکونٹس اینڈتریجریز ، پروفیسر اسداللہ وانی سابق سربراہ شعبہ اردو جموں یونیورسٹی، خواجہ غلام محمد سابق کمشنر ،پروفیسر مشتاق وانی سابق سربراہ شعبہ اردو بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی، ڈاکٹر امر چند ،بہگت آر کے کلسوترا، عاشق حسین خان پیارے ، شیخ محمد یوسف ،شبیر احمد راتہر، کلدیپ سنگھ اور شیخ نثار احمد کے نام قابل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button