مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بڈگام میں 45 سالہ شخص کی لاش برآمد
سرینگر02جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اتوار کو ضلع بڈگام کے علاقے ہمہامہ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں ایک 45 سالہ شخص کو پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ضلع بارہمولہ کے علاقے کنڈی سے تعلق رکھنے والے رمیز احمد بیگ کو ایک زیر تعمیر عمارت میں پایا گیا جس کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔