مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ: آتشزدگی کے باعث تین گھر خاکستر
سرینگر 04دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم تین رہائشی مکانات جل گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ آگ ضلع کے Hillan Hakhapathr نامی گاو ں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک عمارت میں لگی اور جلد ہی ملحقہ دو دیگر مکانات میں پھیل گئی۔ متاثرہ خاندانوں میں تین بھائی لال الدین کھٹانہ، مہراج دین کھٹانہ اور محمد یعقوب کھٹانہ شامل ہیں۔مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ بروقت اطلاع دینے کے باوجود علاقے میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے فائر سروس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکی۔