بھارت

مساجد ، مدارس بھارت کیلئے خطرناک ہیں، بی جے پی رہنما کی زہر افشانی

grary raj singh

پٹنہ:بھارتیہ جنتاپارٹی کے مرکزی رہنما اور مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی و پنچایتی راج گری راج سنگھ نے مساجد اور مدارس کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے انہیں بھارت کیلئے خطرناک قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گری راج سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ ریاست بہار میں مساجد اور مدارس بڑی تعداد میںموجود ہیں اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ان پر پابندی لگانی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ مساجد اور مدارس پورے ملک کی سیکورٹی کیلئے خطرہ ہیں لہذا نہیں فوری بند ہونا چاہیے ۔
انہوں نے بہار کی نتیش کمار حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
بہار میں مخلوط حکومت ہے۔یہاںجنتا دل (متحدہ) اور ہندوستان عوامی مورچہ نے اگست 2022 میں حکومت بنا لی تھی ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے نالندہ میں واقع ایک مدرسے کی تعمیر نو کیلئے 30کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے جسے ہندو انتہاپسندوں نے رام نومی تہوار پر ہونے والے مسلم کش فسادات کے دوران نذر آتش کر دیا تھا ۔ بی جے پی والے مدرسے کی تعمیر نو کے اعلان پر سخت سیخ پا ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button