مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: 2 برسوں میں 78 بے روزگار افراد نے خودکشی کی

download (5)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 2020 سے 2022 تک بے روزگاری کے باعث تقریباً 78 افراد نے خودکشی کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس بات کا انکشاف بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیا نند رائے Nityanand Raiنے پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں کیا۔ رکن پارلیمنٹ وجے کمار نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا بے روزگاری کا مسئلہ نوجوانوں کی جانب سے خودکشی کے انتہائی قدم اٹھانے کی بنیادی وجہ ہے۔
نتیا نند رائے نے سوال کا جواب دیتے ہوئے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2020 سے 2020 تک پورے بھارت میں 4 لاکھ 88ہزار9 افراد نے خود کشی کی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 78 خودکشیاں ہوئیں جن میں 2020 میں 46، 2021 میں 15 اور 2022 میں 17 خودکشیاں ہوئیں۔
یاد رہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اپنے عروج پر ہے۔ مودی حکومت نے 5اگست 2019کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد محکوم کشمیریوں پر مظالم میں تیزی لائی ہے ۔ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے سارے حقوق سلب رکھے ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری نے بھی لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button