مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: اسلام آبادکے تاریخی ڈگری کالج سمیت 33تعلیمی اداروں اورسڑکوںکے نام تبدیل

3D books on wooden table looking out to palm tree beach

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے اہم اداروں کے نام تبدیل کرکے ہلاک ہونے والے فورسز اہلکاروں کے نام پر رکھنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسلام آباد کے بوائز ڈگری کالج سمیت 33تعلیمی اداروں اورسڑکوںکے نام تبدیل کردیے ہیں۔

1947ء میں تقسیم برصغیر کے فورا بعد قائم ہونے والے گورنمنٹ ڈگری کالج اسلام آبادکا نام تبدیل کرکے گزشتہ سال ایک جھڑپ میں ہلاک ہونے والے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس ہمایوں مزمل بٹ کے نام پر رکھا ہے۔حکم نامے کے مطابق وادی کشمیر اور جموں ڈویژن میں پھیلے 32دیگر اداروںاورسڑکوں کے نام بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔سرینگر میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکو ل نروارہ کا نام تبدیل کرکے عیدگاہ سرینگر میں ہلاک ہونے والے پولیس انسپکٹر مسرور علی وانی کے نام پر رکھا گیاہے۔ جموں ڈویژن میںگورنمنٹ ہائی سکول لیہاراکھنور،گورنمنٹ ہائی سکول چک ملال کھور، گورنمنٹ مڈل اسکول ارلیان ادھم پور،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول منتلائی ادھم پور ، گورنمنٹ ہائی سکول اجوٹے پونچھ،ہائی سکول گلی گڑھ کشتواڑ ،گورنمنٹ ہائی سکول سنگل جموں،گورنمنٹ مڈل اسکول دھرم کھو جموں،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گھروٹہ جموں ،گورنمنٹ ہائی اسکول مجوا اتمی جموں ،امبن میں سرگلی کرکٹ گرائونڈ، رامسو چوک ،نیل چوک اورشنکر سنگھ روڈ سمیت مختلف تعلیمی اداروں اورسڑکوں کے نام بھی تبدیل کرکے ہلاک ہونے والے بھارتی فورسز اہلکاروں کے ناموں پر رکھے گئے ہیں۔۔ قابض حکام نے2020میں سرکاری اسکولوں، پبلک انفراسٹرکچر اور سڑکوںکے نام ہلاک ہونے والے فورسز اہلکاروں کے ناموں پر رکھنے کا عمل شروع کیا جس کے بعد سے اب تک سینکڑوں مقامات کے نام تبدیل کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button