مقبوضہ جموں و کشمیر

پولیس نے کٹھوعہ میں مسجد کو نقصان پہنچانے پر دو افراد گرفتار کرلئے

arrest

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں ایک مسجد کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرفتاری مسجد کے امام عبدالطیف کی طرف سے کٹھوعہ کے لکھن پور پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تحریری شکایت کے بعد عمل میں آئی۔انہوں نے بتایا کہ عبداللطیف نے جمعہ کو شکایت درج کرائی کہ کچھ نامعلوم افراد مسجد میں داخل ہوئے اور اس کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور بیٹری اور انورٹر کوصحن میں پھینک دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سباش چندر کی قیادت میں ٹیم نے واقعے میں ملوث دونوں افراد کو گرفتار کر لیا اورمزید تفتیش جاری ہے۔ترجمان نے یقین دلایا کہ ضلع میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button