مقبوضہ جموں و کشمیر

رام بن:بھارتی پولیس نے ایک شخص کو کالے قانون ”پی ایس اے“کے تحت گرفتار کر لیا

arrrre

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں بھارتی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حراست میں لیے جانے والے شخص کی شناخت غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے بھیمڈاسا کا رہائشی ہیں۔ اسے جموں ڈسٹرکٹ جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے غلام نبی کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button