پاکستان
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارت کی اپیل مسترد کر دی ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی
اسلام آباد:کھیل کے میدان میں پاکستان کے خلاف سازش پر بھارت کو منہ کی کھانی پڑگئی ، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹریبونل نے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی کرانے کا حتمی فیصلہ سنادیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹربیونل نے ڈیوس کپ ٹائی پر پاکستان کے مو¿قف کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت کی اپیل مسترد کردی۔
بھارت نے پاکستان میں عام انتخابات اور سکیورٹی کو بنیاد بناکر ڈیوس کپ کہیں اور کرانے پر زور دیا تھا۔
تاہم انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیوس کپ نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد میں 4 فروری کو کھیلے جائے گی۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹریبونل کا کہنا ہے کہ فیصلہ لینے سے پہلے تمام صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے۔