پاکستان

معرکہ حق میں افواج پاکستان کے عزم نے پاکستان کا عالمی وقار بڑھایا، فیلڈ مارشل

راولپنڈی: آرمی چیف فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان کے عزم نے پاکستان کا عالمی وقار بڑھایا، ہماری بڑی طاقت قومی وحدت ہے، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاکے جی ایچ کیوکے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطہ جیوپولیٹیکل کشمکش، سرحدپار دہشت گردی سے گزر رہا ہے، خطے میں ہائبرڈ خطرات بڑھ رہے ہیں، بیرونی حمایت یافتہ شدت پسندی، پروپیگنڈے کی جنگ کے باوجود مسلح افواج پرعزم ہیں۔فیلڈ مارشل نے کہاکہ بیرونی حمایت یافتہ شدت پسندی، پروپیگنڈے کی جنگ کے باوجود مسلح افواج مادروطن کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور وابستگی نے پاکستان کی عالمی حیثیت میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہماری سب سے بڑی طاقت قومی یکجہتی میں ہے اور ہم سب مل کر دشمنوں کے شیطانی منصوبوں کو شکست دیں گے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایک باوقاراور اثر انگیز ملک ہے جو اپنی صحیح جگہ ضرور حاصل کرے گا۔ بیرونی پشت پناہی سے چلنے والی انتہاپسندی اورانفارمیشن وارکا سامنا ہے، افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اعلی پیشہ ورانہ مہارت سے قومی دفاع یقینی بنارہے ہیں۔چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان آرمی کے لیے ملکی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی صورت میں اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔چیف آف آرمی اسٹاف نے بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی مسابقت، سرحد پار دہشت گردی اور ہائبرڈ خطرات سے تشکیل پانے والے متغیر علاقائی ماحول پر روشنی ڈالی۔انہوں نے زور دیا کہ پیچیدہ چیلنجز اورانفارمیشن وارکے باوجود پاکستان کی مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مستقل پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
دریں اثنا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کودورے کے دوران پاکستان کے علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظرنامے اور موجودہ قومی سلامتی کے ماحول پر جامع بریفنگ دی گئی۔ وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن بھی منعقد کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button