پاکستان

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا، کائرہ

اسلام آباد 16 فروری (کے ایم ایس) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور اسکا کا اٹوٹ انگ ہے اور پاکستانی قوم نسل در نسل کشمیر کاز کی حمایت کر رہی ہے۔
قمر زمان کائرہ ان خیالات کا اظہار آج (جمعرات ) یوتھ فورم پر کشمیر کے زیر اہتمام علامہ اقبال آڈیٹوریم، فیصل مسجد کیمپس میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا انعقاد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری عوام کی بھرپور حمایت اور ان کے ساتھ ہر سطح پر یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ تمام پاکستانی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہو گا۔
سابق سفارت کار عبدالباسط نے سیمینار کے شرکاءکو کشمیر کاز کے تاریخی پس منظر سے آگاہ کیا اور بین الاقوامی سطح پر اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع کے ذریعے اجاگر کریں تاکہ عالمی برادری میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نائب صدر پروفیسر این بی جمانی نے بنیادی مسائل پر اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے نوجوانوں کی تربیت بہت ضروری ہے ۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ سیاست اور انٹرنیشنل ریلیشنز( آئی آر) کے پروفیسر بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محمد خان نے کہا کہ اس سیمینار کا بنیادی مقصد بھارت کے غیر قانونی زیر جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے جو بھارتی فورسزکے ہاتھوں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔
سیمینار کے مقررین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان آزادی اور حق خودارادیت کے حصول میں کشمیریوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کے بنیادی حق ، حق خودارادیت کے حصول تک تمام عالمی فورمز پر انکے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔
سیمینار سے یوتھ فورم فار کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زمان باجوہ، شعبہ اردو کے انچارج ڈاکٹر کامران کاظمی اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے سیکرٹری جنرل شیخ عبدالمتین نے بھی خطاب کیا۔سیمینار میں یونیورسٹی کے طلباکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار کے اختتام پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button