مقبوضہ جموں و کشمیر

مسلم لیگ پر پابندی ، پونچھ میں تین شہریوں کے حراستی قتل کی مذمت

fareeda-behen-gee

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنمافریدہ بہن جی نے مودی حکومت کی طرف سے مسلم لیگ جموں وکشمیر پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی انتہا پسند بھارتی حکومت آزادی پسند تنظیموں پر پابندی کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فریدہ بہن جی سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کوخود ارادیت کی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں کرسکتی۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ کسی کے نظریات پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے بنیادی حق کے حصول کے لئے پرامن جدوجہد کاحق حاصل ہے اور بھارت انکا یہ حق ہرگز چھین نہیںسکتا۔ فریدہ بہن جی نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی خاص طور پر پونچھ میں تین نوجوانوں کے دوران حراست قتل پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پرزوردیا کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لیں۔

دریں اثنا جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے جنرل سیکر ٹری عمر مغل نے جموں سے جاری ایک بیان میں پونچھ اور راجوری اضلاع میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوج پہلے بے گناہ کشمیریوں کوقتل کرتی ہے اور پھر بھارتی رہنمافوجیوں کی دہشت گردی کو چھپانے کے لیے مقبوضہ علاقے کا دورہ کرکے عالمی دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ عمر مغل نے کہاکہ پونچھ اور راجوری اضلاع میں کرفیوں کا سماءہے ہر جگہ فوج ہی فوج ہے ،انٹر نیٹ سروس معطل ہے، ہر طرف خوف و دہشت کا ماحول ہے اورلوگ انتہائی مشکلات اور پریشانی سے دوچار ہیں ۔انہوںنے بھارتی فوجیوں کی زیر حراست شہید ہونے والے تین نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے اہلخانہ کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔

ادھر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے بھی لندن میں جاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کی زیر حراست پونچھ میں 3 کشمیری شہریوں کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ یہ واقعہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بے لگام ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتا ہے۔ انہوں نے کہا بہیمانہ واقعے میںملوث قابض بھارتی فوجیوںکو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے، بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر ظالمانہ قبضہ تمام مسائل کی جڑ ہے، کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار اداروں اور تنظیموں کو چاہیے کہ وہ بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے ضلع پونچھ میں درجنوں شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں انتہائی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں تین شہری دم توڑ گئے تھے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button