مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے کپواڑہ میں تین نوجوان گرفتار کرلئے
سرینگر 19جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے اتوار کو ضلع کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع میں ہندواڑہ کے علاقے کرالہ گنڈ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار نوجوان کی شناخت ناظم احمد بٹ ، سراج الدین خان اور عادل گل کے ناموں سے ہوئی ہے ۔پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مجاہدین کے لئے کام کرتے تھے۔