مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ : بارودی سرنگ کے دھماکے میں لڑکی پاوں سے محروم

سرینگر 22 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی ہتھلنگا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک 20 سالہ لڑکی اپنا پاو¿ں سے محروم ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق معصومہ بانو نامی لڑکی اپنے گھر کے قریب ریوڑ چرا رہی تھی کہ اس دوران بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کی وجہ سے اسکا پاﺅ ں ضائع ہوگیا۔ زخمی لڑکی کو بارہمولہ کے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب واقع علاقوں میں اس طرح کے واقعات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں کیونکہ بھارتی فوج نے شہری آبادی کا خیال نہ کرتے ہوئے رہائشی علاقوں میں بھی بارودی سرینگیں نصب کر رکھی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button