مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض حکام نے تحریک حریت جموں وکشمیر پربھی پابندی عائد کردی

Tehreek-e-Hurriyat

 

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھا م کے کالے قانون ”یو اے پی اے” کے تحت تحریک حریت جموں وکشمیر پر پانچ سال تک پابندی عائد کردی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس” پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ تنظیم جموں و کشمیر کو بھارت سے الگ کرنے اور اسلامی حکمرانی قائم کرنے کی ممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گروپ جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی کو ہوا دینے کے لیے بھارت مخالف پروپیگنڈااور دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔امیت شاہ نے اپنے بیان کہا کہ دہشت گردی کے خلاف وزیر اعظم مودی کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کوئی بھی فرد یا تنظیم جو بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے گا، اسے فوری طور پرروکا جائے گا۔واضح رہے قابض حکام تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر ، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ، جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اورمسلم لیگ جموں وکشمیر پر پہلے ہی پابندی عائد کرچکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button