مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجی شدید سرد موسم میں کشمیریوں کو کھلے آسمان تلے کھڑے رہنے پر مجبور کرتے ہیں،حریت کانفرنس

سرینگر24 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران شدید سرد موسم میں کشمیریوں کو کھلے آسامان تلے کھڑے رہنے پر مجبور کرنے پر بھارتی فوجیوں کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ فوجی کارروائیوں کے دوران لوگوں کی جامہ تلاشیوں اور توہین آمیز اور فحش جملوں کے ذریعے کشمیریوں کو تذلیل و تحقیرکا بھی نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے فوجی کارروائیوں کے دوران جھوٹے اور من گھڑ الزامات کے تحت کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض فوجی اور پولیس اہلکار دوران تفتیش نوجوانوں کو وحشیانہ مظالم کا نشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں تعینات دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوںنے کشمیریوں کی زندگیوں کو جہنم بنادیاہے۔حریت ترجمان نے کہاکہ بھارتی قاتل فورسز جو معصوم اور نہتے شہریوں کو قتل کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں، اور اس دوران قہقے لگاتے اور مذاق اڑاتے ہیں گویا وہ مقبوضہ علاقے میں کسی شکار کی مہم پر ہوں۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کریں جن پر بھارت نے بھی دستخط کر رکھے ہیں ۔ انہوں نے عالمی ادارے پر مشرقی تیمور، سوڈان اور دنیا کے دیگر حصوں کی طرف جموں وکشمیر میں بھی آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کرانے پر بھی زوردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button