بھارتسکھ

” ایس جے ایف “بھارتی دھمکیوں کے باوجود روم میں خالصتان آزادی ریلی نکالنے کیلئے پرعزم

sfj

اسلام آباد: سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) کے رہنماگروپال سنگھ بھارتی دھمکیوں کے باوجود 26 جنوری کوبھارتی یوم جمہوریہ کے روز اٹلی کے دارلحکومت روم میں خالصتان آزادی ریلی منعقد کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اٹلی میں ایس ایف جے کے کوآرڈینیٹر گروپال سنگھ نے کہا ہے کہ اٹلی میں بھارتی ہائی کمشنر سے منسلک افراد نے انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ خالصتان ریفرنڈم کی وکالت کرنابند کر دیں ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

گروپال سنگھ نے جمعرات (18 جنوری) کو پولیس کے پاس درج کی گئی ایک زبانی شکایت میں16 جنوری کو موصول ہونے والی دھمکی آمیز کاحوالہ دیا۔ کال کرنے والے جسکا لہجہ اسکے بھارتی ہونے کا صاف پتہ دے رہا تھا نے بھارتی یوم جمہوریہ پر روم میں ہونے والے احتجاج کے بارے میں دریافت کیا۔ گروپال سنگھ کا کہنا ہے کہ کال کرنے والے نے احتجاج کی شدید مخالفت کی اور اسکے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا”آپ(گروپال) گھر پر ہی رہیں اور اپنے بچوں کے بارے میں سوچیں“۔

گروپال نے کہا کہ ”میں جان سے مارنے کی دھمکیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہونگا اور پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے خالصتان ریفرنڈم کے لیے اپنی پرامن اور جمہوری مہم جاری رکھوں گا“۔

اٹلی حکام گروپال کی شکایت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button