بھارت

بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے 

amit shahنئی دلی:بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ ریاست بہار کے علاقے بیگوسرائے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں بال بال بچ گئے ہیں ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امیت شاہ پیر کو بیگو سرائے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے بعد واپس آرہے تھے۔ جیسے ہی وہ واپسی کیلئے ہیلی کاپٹر میں بیٹھے تو  تھوڑی اونچائی پر جاکر ہیلی کاپٹر دائیں جانب جھولتے ہوئے دوبارہ زمین سے ٹکرا گیا۔تاہم پائلٹ ہیلی کاپٹر کو کنٹرول کر کے اسے کامیابی سے بلندی پر لے گیا ۔ اس حادثہ میں امت شاہ اور ان کے دیگر ساتھی محفوظ رہے تاہم ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچاہے۔اس حادثے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو پرواز کے فورابعد دائیں جانب گرتے ہوئے زمین سے ٹکراتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button