مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:راجوری میں ایک شخص کی لاش برآمد

2024_1$largeimg_205743133جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع راجوری میں ہفتے کے روز ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ راجوری کے علاقے ڈیری ریلیوٹ میں ایک شخص کی لاش کوجس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی عمر30 سال کے قریب ہے، کچھ راہگیروں نے دیکھا اورپولیس کو مطلع کیا۔ پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو شناخت اور دیگر طبی و قانونی کارروائیوں کے لیے اپنے قبضے میں لیا۔ ایس ایچ او منجکوٹ ابرار احمد نے لاش کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لاش کی شناخت کے لیے عوام سے مدد طلب کی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاش کی شناخت ہونے کے بعد اس کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button