APHC-AJK

کشمیری حریت رہنمائوں کی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات کی مذمت

Black-Day

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے آج اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کے عوام مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد میں بھارت کی ناکامی کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں بھارت کی تمام سرکاری تقریبا ت کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے اس کہا کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کواقوام متحدہ نے بھی تسلیم کررکھا ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ کشمیری مقبوضہ علاقے میں بھارتی سرکاری تقریبات کا ہمیشہ بائیکاٹ کرتے ہیں جبکہ بھارت اپنی قابض فورسز کے ذریعے کشمیریوں خصوصا سرکاری ملازمین اور سکولوں کے طلبہ کو ان تقریبات میں شرکت پر مجبورکرتا ہے ۔حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے رہنما نے بے گناہ شہریوں کے روزانہ قتل عام، آزادی پسند تنظیموں کو نشانہ بنانے، اسلامی تعلیمی اداروں پر پابندی اور کشمیریوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے پر مودی کی نسل پرست حکومت کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے مسلم ملازمین کو ان کی ملازمتوں سے برطرفی اور کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور ان پر ظلم و تشدد پر افسوس کا اظہار کیا۔
ادھر حریت رہنما الطاف حسین وانی نے اسلام آبادمیں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اوردنیابھر میں مقیم کشمیری 26جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناکر دنیا وہ واضح پیغام دیں کہ وہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے ناجائز قبضے کومسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارت جس نے کشمیری عوام کے سیاسی اور انسانی حقوق کو مسلسل پامال کر رہا ہے خو د کو ایک جمہوری ملک کے طورپر پیش کرنے کی ناکام کوشش کر رہاہے ۔ الطاف حسین وانی نے مزید کہا کہ ہندوتوا نظریے سے متاثر مودی حکومت نے حالیہ برسوں میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button