بھارت

بھارت: عدالت نے ہندوﺅں کو گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دیدی

Gyanvapi masjidوارانسی:
بھارت میں وارانسی کی ضلعی عدالت نے ہندوﺅں کو گیان واپی مسجدکے تہہ خانے میں پوجا کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آج عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ مسجد کے تہہ خانے میں وشوناتھ مندر کے پجاری پوجا کر سکتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ مسجد کے تہہ خانے میں داخلے کو روکنے کے لیے نصب رکاوٹیں ہٹانے کے انتظامات کیے جائیں۔ قبل ازیں سپریم کورٹ مسجد کے سروے کے دوران تہہ خانے کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ منگل کو ہندو اور مسلم دونوں فریقوں اس معاملے پر اپنے اپنے دلائل پیش کیے تھے ۔ ہندو فریق نے تہہ خانے میں داخل ہو کر وہاں پوجا کرنے کی اجازت مانگی تھی جبکہ مسلم فریق نے ہندوﺅں کے اس مطالبے کی مخالف کی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button