بھارت

نوپورشرماسے متعلق سپریم کورٹ کے تبصرے سے بی جے پی کا سر شرم سے جھک جانا چاہیے، کانگریس

نئی دلی یکم جولائی (کے ایم ایس )
بھارت میں کانگریس پارٹی نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی کی ترجمان نوپور شرما سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد بی جے پی کا سر شرم سے جھک جانا چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایک بیان میں نوپور شرماسے متعلق سپریم کورٹ کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی نے جو باتیں بی جے پی کی ترجمان کے بارے میں کہی ہیں، اس سے بی جے پی کااصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدالت کی طرف سے نوپور شرما کی سخت سرزنش سے بی جے پی کا سر شرم سے جھک جانا چاہیے۔انہوں نے نوپور شرماسے متعلق سپریم کورٹ کے تبصرے کو "اہم اور دور رس” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے لوگوں کونفرت کی آگ میں جھونک کر ان سے گھنائونے جرائم کرائے جا رہے ہیںاور اودے پور واقعہ بھی بی جے پی کی طرف سے پھیلائی جارہی نفرت کا نتیجہ ہے ۔ جے رام رمیشن نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے ملک کی موجودہ سنگین صورتحال کیلئے بھی بی جے پی ترجمان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہاہے کہ انہیں اس کے لیے ٹی وی پر پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button