آزاد کشمیر

طلباءمقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی حالت زار اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال کریں ، مقررین

WhatsApp Image 2024-02-01 at 5.54.27 PMمظفر آباد :
آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے طلباءپر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں وحشیانہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار لوگوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کیلئے شوشل میڈیا کا بھر پور استعمال کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیمینار کا انعقاد شعبہ بین الاقوامی تعلقات نے انسٹی ٹیوٹ آف ملٹی ٹریک ڈائیلاگ، ڈیولپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز کے تعاون سے کیا تھا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے بطور مہمان خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تحریک میں ثابت قدمی، عزم اور مضبوط نظریاتی بنیاد لازمی درجہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام عناصر کسی تحریک کی کامیابی میں بنیادی کردار اداکرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کے حوصلے بلند ہیں اور بھارتی مظالم انکے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔
دیگر مقرین سابق سیکرٹری زاہد حسین عباسی، سینئر ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سید سلیم حسین گردیزی، ڈین آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر، آئی ڈی ڈی ڈی ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ولید رسول اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمود حسین نے تحریک آزادی کی سیاسی، سفارتی، قانونی اور دیگر جہتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بھائیوں کی حالت زار کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لیے ڈیجیٹل گیجٹس کی طاقت کا بھر پور استعمال کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button