آزاد کشمیر

آزاد جموں وکشمیرمیں فری فلسطین،فری کشمیر مہم کا آغاز

20231117_140057پاسبان حریت کے زیر اہتمام اٹھمقام میں احتجاجی ریلی اور دھرنا

اٹھمقام:غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے فوجی قبضے اور فلسطین پر اسرائیلی قبضے کیخلاف پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام پورے آزاد جموں و کشمیر میں فری فلسطین فری کشمیر مہم کا آغاز کیاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مہم کامقصدغزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کیخلاف آواز بلندکرنا ہے۔ اس دوان پاسبان حریت کے زیراہتمام وادی نیلم کے مرکزی علاقے اٹھمقام میں ایک ریلی نکالی گئی اور احتجاجی دھرنادیاگیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان، فلسطین اور کشمیر کے پرچم اٹھا کر بنتل شہدا چوک سے لاری اڈہ تک مارچ کیا اور”لبیک لبیک یا اقصی لبیک” اسرائیلی قابضو فلسطین ہمارا چھوڑ دو”اور”بھارتیو قابضو جموں وکشمیر چھوڑ دو”جیسے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین اور جموں کشمیر کی آزادیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی، وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم، ضلعی صدر ملک شرافت حسین ،عنائت علی قاسمی، سید اشفاق بخاری، محمد الیاس بٹ اور دیگر رہنما نے کی ۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس مہم کے ذریعے آزاد فلسطینی ریاست اور بھارتی قبضے سے جموں وکشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔انہوں ے کہاکہ فلسطین اور ،مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام اسرائیل اور بھارت کے غیر قانونی جبری تسلط سے مکمل آزادی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت دونوں مقبوضہ مسلم ریاستوں میں شہریوں کی منظم نسل کشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے ہاتھ لاکھوں فلسطینی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں جبکہ بھارت بھی غاصب اسرائیل کی طرح مقبوضہ جموں کشمیر میں نہتے شہریوں کا قتل عام اور ان کی زمینوں پر قبضہ کررہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ دنیا میں پائیدار امن کا قیام فلسطین اور جموں وکشمیر کے تنازعات کے پائیدار حل کے بغیر ممکن نہیں ۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اپنی قراردادوں میں کئے گئے وعدوںکو پورا کرے ۔ مظاہرین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ غزہ میں 13 ہزار فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف ہیگ کی عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے ۔ مظاہرین نے اقوامِ متحدہ پرزوردیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر دبائو ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button