مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت حزب اختلاف کے رہنمائوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے ، وقار رسول وانی 

eb975f8d-2785-46ea-ad93-372eed9a3f69سرینگر: انڈین نیشنل کانگریس کی مقبوضہ کشمیر شاخ کے صدر وقار رسول وانی نے مودی کی بھارتی حکومت کی طرف سے حزب اختلاف کے رہنمائوں اور جماعتوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کیلئے سرکاری مشینری کے بے دریغ استعمال کی شدیدمذمت کی ہے ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وقار رسول وانی نے سرینگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت آئندہ پارلیمانی انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر میں اپوزیشن کے اتحاد کوتوڑنے کیلئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے خلاف بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی حالیہ کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس پرمایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم حزب اختلاف کے رہنمائوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔وقار رسول وانی نے کہاکہ مودی حکومت حزب اختلاف کے اتحاد انڈیا و کمزور کرنے کیلئے محکمہ انکم ٹیکس اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسے تحقیقاتی اداروں کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم آئندہ انتخابات میں بی جے پی کوشکست دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button