مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: معروف صحافی راناایوب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

FIR filed against journalist Rana Ayyub in UP for her fundraising campaigns
نئی دلی 09ستمبر (کے ایم ایس ) معروف بھارتی صحافی رانا ایوب کے خلاف ریاست اتر پردیش کے غازی آباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انکے خلاف ایک شکا یت میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر فنڈز کا غلط استعمال کیا ہے جو انہوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر آن لائن مہموں کے دوران اکٹھا کیے تھے۔ خاتون صحافی کے خلاف الزامات میں یہ بھی شامل ہے کہ انہوں نے بھارت سے باہر فنڈز وصول کیے جو فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ 2010 کی خلاف ورزی ہے۔غازی آباد شہر کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس گیانندر کمار سنگھ نے میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ ایوب کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔سائبر پولیس کے ایس ایچ او سنجے پانڈے نے کہا ہے رانا یوب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ مزید تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button