تازہ ترین

بھارت نفرت پھیلا رہا ہے اور پاکستان دلوں کو قریب لارہا ہے: صدر علوی

گھوٹکی 25 جنوری (کے ایم ایس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ بھارت مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوںکے درمیان نفرت کو فروغ دے رہا ہے جبکہ پاکستان دلوں کو قریب لارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات کیڈٹ کالج گھوٹکی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دو قومی نظریہ پر بہت فخر ہے جس سے اس کو شناخت اور خودمختاری ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اخلاقی طور پر مضبوط ہے اور دنیا میں اپنا نام کمانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: