بھارت

کینیڈا:تارکین وطن سکھوں کی بھارت میں کسانوں کیخلاف مودی حکومت کے پرتشدد کریک ڈاﺅن کی مذمت

shikh protest

اوٹاوا : کینیڈا میں رہائش پذیر تارکین وطن سکھو ں نے بھارت میں پر امن احتجاج کرنے والے کسانوں کے خلاف مودی حکومت کے پر تشدد کریک ڈاﺅن کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برٹش کولمبیا گردوارہ کونسل نے کینیڈا کی وزیر خارجہ Melanie Jolyکو خط لکھ کر ان پر زور دیا کہ وہ کسان کارکنوں کے خلاف پرتشدد کریک ڈاو¿ن کے معاملے کو کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے اٹھائیں۔
خط میںکونسل کے اراکین نے لکھا”ہمیں پنجاب(بھارت) میں حالیہ دنوں میں کسانوں پر ہونے والے تشدد پر شدید تشویش ہے اور ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ یہ مسئلہ فوری طور پر کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے ساتھ اٹھائیں تاکہ شہری آزادیوں اور بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ،کینیڈا بھر کی کمیونٹیز اظہار رائے کی آزادی اور پر امن اجتماع کا حق سلب کرنے کی خاطر کیے جانے والے سخت اقدامات کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں“۔
کونسل کے اراکین نے لکھا کہ بھارت بھر کے کسان 13 فروری سے اپنے مطالبات پر زور دینے کیلئے پر امن احتجاج کر رہے ہیں، مودی حکومت نے 2021میں کسانوں کے ساتھ کچھ تحریری وعدے کیے تھے لیکن اس نے یہ وعدے پورے کرنے کے بجائے احتجاجی کسانوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ۔KMS

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button