بھارت

کرناٹک:ریلوے اسٹیشن پر سبز رنگ کئے جانے کیخلاف ہندوتوا تنظیموں کا احتجاج

Screenshot_20221213-172402_Facebook-780x470بنگلور 14دسمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک کے کلبرگی ریلوے اسٹیشن پر سبز رنگ کے جانے کے خلاف ہندوتوا تنظیموں نے زبردست احتجاج کیا اور ریلوے حکام کو فوری طورپر سبز رنگ ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ انکا کہناتھا کہ مسلمانوں کو خوش کرنے کے لیے ریلوے اسٹیشن پر سبز رنگ کیاگیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندوتوا تنظیموں کے کارکنوں نے کلبرگی ریلوے اسٹیشن کی دیواروں پر سبز رنگ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلوے حکام کو خبردار کیاکہ اگر 15دن میں سبز رنگ کونہ ہٹایا گیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے اور ریلوے اسٹیشن کو زعفرانی رنگ سے رنگ دیاجائے گا ۔ہندوتواتنظیم ہندو جاگرن ویدک کے کارکنوں نے ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں دھرنا دیا اور افسران کے خلاف نعرے لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوںکو خوش کرنے کے لیے ریلوے اسٹیشن پر سبز رنگ کیاگیا ہے ۔ ایک ہندو کارکن لکشمی کانت سادھوی نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو سبز رنگ کے علاوہ کسی اور رنگ سے پینٹ کیا جاسکتا ہے بصورت دیگر ریلوے کی عمارت کوزعفرانی رنگ سے رنگ دیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button