مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشرے کے ہر شعبے پر منفی اثرات مرتب کئے :کانگریس

Vikar Rasool Wani

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دس سالہ دور حکومت میں معاشرے کے ہر شعبے کو بہت نقصان پہنچا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وقار رسول وانی نے بانہال میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں سے معاشرے کا ہر شعبہ بالخصوص کشمیری عوام بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کر کے لوگوں کو سرکاری نوکریوںاور زمین کے حقوق سے محروم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس، ٹول پلازوں، سمارٹ میٹرز اور بے روزگاری جیسے مسائل نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو درپیش مشکلات میںمزید اضافہ کر دیا ۔ وقاررسول وانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے زیر کنٹرول جموں و کشمیر انتظامیہ نے لوگوں کی مشکلات مزیدبڑھادی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button