مقبوضہ جموں و کشمیر

پاسبان حریت کے زیر اہتمام 10دسمبر کو چکوٹھی میں احتجاجی دھرنا دیا جائیگا

مظفرآباد06 دسمبر (کے ایم ایس)
پاسبان حریت جموں وکشمیر نے10دسمبر کوانسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی دہشتگردی کیخلاف چکوٹھی میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ احتجاجی دھرنے کے ذریعے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے کشمیری قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی منظم دہشتگردی، شہریوں پر مظالم اور نوجوانوں کے جعلی مقابلوں میں قتل کیخلاف 10دسمبربروزجمعہ کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کنٹرول لائن کے قریب چکوٹھی میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز نہتے شہریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہے ہیں، نوجوانوں کو قتل اور بے گناہوں کو جیلوں میں قید کر رہے ہیں۔ عزیرغزالی نے کہاکہ پورے مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں تبدل کردیاگیا ہے جبکہ لاکھوں کشمیری مسلسل خوف ودہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں مسلسل قید ہیں اور اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کے رکن ممالک، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ایشیا واچ اوراو آئی سی کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے جنگی جرائم کو رکوانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مظفرآباد ڈویژن کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 10دسمبر کو بھارتی دہشتگردی کیخلاف چکوٹھی میں دیئے جانے والے دھرنے میں بھرپور شرکت کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button