مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت مقبوضہ کشمیرکےہرشہری اور کمیونٹی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے :محبوبہ مفتی

سرینگر 26ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے سرینگرجموں ہائی وے پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت جموں وکشمیر کے ہر باشندے اور کمیونٹی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے ۔
محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ مودی حکومت پھلوں سے لدے ٹرکوںکو ہائی وے پر کئی دنوں سے روک رہی ہے اور اب ہائی وے پر قبائیلوں اور ان کے مویشیوں کی آمد ورفت میں بھی رکاوٹ ڈالی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کے ہر شہری اور کمیونٹی کو نقصان پہنچانے پر بضد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی وے پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کو کئی روز تک جان بوجھ کر روکنے سے اس صنعت سے وابستہ لوگوں کو بھاری نقصانات کا سامنا ہے اوراب قبائیلوں اور ان کے مویشیوں کی آمدو رفت میں بھی خلل ڈالا جارہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button