بھارت

نیپال کا بھارت سے سرحدی علاقوں لیپولیخ اور لمپیادھورا کاقبضہ ختم کرنے کامطالبہ

WhatsApp Image 2024-03-20 at 17.08.51کٹھمنڈو: نیپال کے نئے حکمران اتحاد نے ایک بار پھر بھارت سے سرحدی علاقوں لیپولیکھ اور لمپیادھورا کاقبضہ ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔
نیپال کے حکمراں اتحاد نے اس مسئلے کو اپنے مشترکہ پروگرام میں بھی شامل کیا ہے۔وزیر اعظم پشپا کمل دہل ‘ پرچنڈ ‘ اور سی پی این کے صدور کے پی شرما اولی ، مادھو کمار نیپال ، روی لامیچھانے اور اپیندر یادو نے کٹھمنڈو میں وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اجلاس میں اتحاد کا مشترکہ پروگرام جاری کیاہے۔اجلاس میں بھارت سے لیپولیکھ اور لمپیادھورا کی زمین واپس لینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔نیپال کے وزیر اعظم نے کہاہے کہ لیپولیکھ اور لمپیادھورا ، کالاپانی اور سوستا کی زمین واپس لینے کیلئے بھارت کے ساتھ موثر سفارتی کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیپال کی جغرافیائی سا لمیت کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کر یں گے۔ نیپال کی خارجہ پالیسی کے بارے میں،پشپا کمل دہل پرچنڈا نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ مساویانہ فاصلاتی تعلقات کی بنیاد پر باعزت تعلقات برقرار رکھیں جائیںگے اوربھارت کے ساتھ 1950کے معاہدے سمیت دیگر تمام معاہدوں پر نظرثانی کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر انہیں تبدیل کیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button