بھارت

تمل ناڈو :بی بی سی ڈاکو منٹری کی نمائش پر طلبہ کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون

 

نئی دلی14فروری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست تمل ناڈو کی سیاسی جماعتوں نے 2002 کے گجرات میں مسلم کش فسادات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پر طالب علموں کے خلاف پولیس کے کریک ڈائون پر ریاستی حکومت پرکڑی تنقید کی ہے۔
تمل ناڈو پولیس نے سٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا اور آل انڈیا سٹوڈنٹ فیڈریشن کے طلبہ کارکنوں کی طرف سے یونیورسٹیوں میں بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش کی کوشش پر انکے خلاف کریک ڈائون کیا۔سی پی آئی-ایم اور سی پی آئی کے سینئر لیڈر طلبا اور نوجوان کارکنوں کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیںتاہم وہ تسلیم کرتے ہیں کہ حکومت نے ان کے طلبا اور نوجوان لیڈروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔سی پی آئی کے ایک سینئر لیڈر نے میڈیا کو بتایا، ریاستی حکومت بی بی سی ڈاکو منٹری کی نمائش کرنے پر طلبہ لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button