بھارت

عالمی برادری بھارت میں ہندوتوا فسطائیت رکوائے ، اجیت ساہی

واشنگٹن ڈی سی 21 جون (کے ایم ایس)
امریکہ میں مقیم سینئرصحافی ، شہری حقوق کے کارکن اور انڈین امریکن مسلم کونسل کے ایڈوکیسی ڈائریکٹر اجیت ساہی نے عالمی برادری سے بھارت میں ہندوتوا فسطائیت رکوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجیت ساہی نے ان خیالات کا اظہار ایک ورچوئل تقریب میں انسانی حقوق کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم اور سب کیلئے انصاف کے مشن کیلئے جدوجہدجاری رکھنے پر پہلا سوامی اگنیویش میموریل ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سوامی اگنیویش جیسے لوگوں نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے ۔اس سے پہلے اجیت ساہی ہفتہ وار جریدے تہلکہ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں ، جہاں وہ ایک سیاسی اور تحقیقاتی صحافی تھے۔ ایک تجربہ کار صحافی ہونے کے علاوہ، اجیت ساہی گزشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ہندوستان میں شہری آزادیوں، انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے لیے ایک سرگرم مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اجیت ساہی کی شخصیت کا سب سے دلچسپ پہلو ہندو ہونا ہے وہ بھارت کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے انتھک جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی معاشرے کی کثیر القومی شناخت کے تحفظ کیلئے خود کو وقف کر رکھا ہے۔ اگرچہ وہ خود ہندو عقیدے سے جڑے ہوئے ہیں اتاہم وہ آر ایس ایس کی طرف سے پھیلائے جانیوالے ہندو بالادستی کے نظریے کی مخالفت کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button