بھارت

مودی حکومت نے تینوں افواج کے افسران کے جے پی ایف اکائونٹ میں فنڈ جمع کرانے کی حد طے کر دی

modiنئی دلی; بھارت میں مودی حکومت نے ملک کی تینوں افواج کے افسران پر اپنے جنرل پروویڈنٹ فنڈا کائونٹ میں پیسے جمع کرنے سے متعلق حد طے کردی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرنسپل کنٹرولر آف ڈیفنس اکائونٹ افسرکی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہاگیاہے کہ شعبہ دفاع کے تمام افسر اپنے جنرل پروویڈنٹ فنڈ(جی پی ایف)اکائونٹ میں ایک سال کے دوران صرف 5 پانچ لاکھ روپے تک ہی جمع کرا سکیں گے۔ ماہرین نے خیال ظاہر کیاہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل مودی حکومت کے اس فیصلے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل فوج کے سینئر افسران ہر ماہ اپنی مکمل بیسک سیلری کو جی پی ایف میں جمع کروا دیتے تھے۔ اسی وجہ سے حکومت نے اب جی پی ایف میں جمع کرائی جانے والی رقم کی ایک حد مقرر کر دی ہے۔ماہرین کے مطابق اس سے قبل مودی حکومت نے گزشتہ سال آل انڈیا سروس کے افسران کیلئے بھی جی پی ایف میں پیسہ جمع کرانے کی حد طے کی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button