بھارت
مدھیہ پردیش :ہندو توا غنڈوں نے مسلم نوجوان کو بے دردی سے مارا پیٹا
بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک مسلم نوجوان کو بے دردی سے مارا پیٹا ۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے غنڈوں نے کھنڈوا شہر میں مسلم نوجوان محمد واحد کو لوہے کے پائب سے مارا پیٹا۔
اس واقعہ کی ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غنڈے بے بس مسلم نوجوان کو لوہے کے پائپ سے پیٹ رہے ہیں۔ بہیمانہ مار پیٹ کے باعث وہ شدید زخمی ہوا اور اسے ہسپتال میں داخل کر ایا گیا۔