بھارت

بھارت ہمیشہ مظلوم کارڈ کھیل کر اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتا ہے: رپورٹ

اسلام آباد13دسمبر(کے ایم ایس)پاکستان اور کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لیے بھارت کی جانب سے اپنی پارلیمنٹ پر کیے جانے والے جعلی حملے کی آج 21ویں برسی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے اس دن کے حوالے سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنے مذموم عزائم کو حاصل کرنے کے لیے جعلی کارروائیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے اور 13دسمبر 2001کا حملہ بھی ایسی ہی کارروائیوں میں سے ایک تھی۔پارلیمنٹ پر حملے جیسے ڈراموں کا مقصد پاکستان اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنا تھا۔رپورٹ میں سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے، پٹھانکوٹ، اوڑی، پلوامہ اور جموں میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر حملوں کا بھی حوالہ دیاگیا ہے جو بھارت کی طرف سے کی گئی کچھ دیگرجعلی کارروائیاںہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت نے اپنے پاکستان دشمن اور تحریک آزادی کے خلاف ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیشہ جھوٹ کو ریاستی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔بھارت ہمیشہ مظلوم کارڈ کھیلتا ہے اور اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ماضی میں بھارت نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان کو جعلی آپریشنوں میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button